لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ زمان پارک میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر اور محمود الرشید عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے فرخ حبیب، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ ہیں۔ عدالت نے حماد اظہر سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کی تاریخ رکھیں؟ حماد اظہر نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن، 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے، اس کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 14 مئی کو الیکشن ہو رہا ہے؟حماد اظہر نے کہا کہ قانون کے مطابق تو ہیں، باقی سرکار کا پتہ نہیں۔ عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے فواد چودھری، فرخ حبیب، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

