اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق موجودہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، سیاست اگر ختم ہو گی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات لاحق ہوں گے، پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔
اے پی سی میں کہا گیا کہ سیاسی فیصلوں کی جگہ پارلیمان ہے، سیاسی فیصلے عدالتوں میں لے جائے جائیں گے تو عدالتی بحران جنم لے گا، عدالت کا کام آئین کی تشریح ہے، قانون سازی و آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔
اعلامیہ کے مطابق انتخابات جب بھی ہوں، وہ ایک ہی دن ہوں، تمام سیاسی جماعتیں باہمی مذاکرات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں، پورے ملک میں منصفانہ مردم شماری کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
ماضی میں اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی، دہشت گردی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان بنا تھا اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق عوام دشمن فوجی آپریشنز کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید خطوط پر منظم و مسلح کر کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے، پختونخوا میں نافذ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے عوام دشمن اور مارشل لائی قانون کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
اے پی سی کے مطابق فل کورٹ کا نہ بننا، 63 اے کی تشریح کے بجائے آئین لکھنا اور 4-3 کا فیصلہ نہ ماننا بحران کی بنیاد ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے خود کو آئین کی تشریح تک محدود رکھے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک نیا میثاق معیشت تشکیل دیا جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی خود مختاری کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اٹھارویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر نیشنل فنانس کمیشن کا اجرا کیا جائے۔
اے پی سی میں کہا گیا کہ بجلی کے خالص منافع اور گیس و پٹرول کا سرچارج و رائلٹی جیسے صوبائی آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک میں طلبہ یونینز کو فوری طور پر بحال کیا جائے، انیسویں آئینی ترمیم پر نظر ثانی کی جائے، تمام لاپتہ افراد فوری طور پر عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 1977ء کی زرعی اراضی کی اصلاحات کا قانون بحال کیا جائے، شہری اراضی باالخصوص ریئل اسٹیٹ کی سکیموں کیلئے بھی حد مقرر کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

