کراچی:(ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نور بخاری پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت کامیاب اداکارہ رہی ہیں اور ایک دور میں وہ انڈسٹری پر راج کرچکی ہیں لیکن اپنی زندگی کو اسلامی اقدار کے مطابق گزارنے کیلئے انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔ شوبز چھوڑنے کے بعد نور بخاری اب سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک خوشگوار خبر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے۔ نور بخاری نے اپنے بچے کے پیروں کی خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنے ہاں بیئٹے کی ولادت کا اعلان کیا جس کا نام انہوں نے محمد علی رضا رکھا ہے، نور بخاری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ نو بخاری پہلے ہی دو خوبصورت بچیوں کی ماں ہیں اور اب ان کی زندگی میں مزید رنگ اور خوشیاں بکھیرنے کے لیے بیٹے محمد علی رضا کی ولادت ہوئی ہے۔ نور بخاری کی ازدواجی زندگی مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن دو سال بعد دونوں کی طلاق ہو گئی۔ 37 سالہ نور نے 2010 میں فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ چلی۔ نور بخاری کی تیسری شادی پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری سے 2012 میں ہوئی اور اس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی چند ماہ ہی چل سکی۔ نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی۔ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی، ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لے لی۔ نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کیساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو انکی پانچویں شادی تھی جبکہ اسی سال انکے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

