تل ابیب:(ویب ڈیسک) اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لیے ممکنہ براہ راست حج پروازوں کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ تاہم ابھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے تاہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں۔ اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپیڈ نے بھی گزشتہ برس سعودی عرب سے حج کی براہ راست پروازوں کے لیے درخواست کی تھی جب کہ ایک امریکی حکام نے بھی نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر اسرائیل کو براہ راست پروازوں کو اجازت مل جائے گی۔ تاہم سعودی عرب نے رابطہ کرنے پر براہ راست حج پروازوں سے متعلق اسرائیل کی درخواست پر رائٹرز کو مؤقف دینے سے انکار کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان اس وقت تیسرے فریق ممالک کے ذریعے مکہ جاتے ہیں، جو اضافی اخراجات اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

