لندن : (ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر سبقت لے گئی ، مارٹن اوڈیگارڈ نے 18 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔
مارٹن اوڈیگارڈ نے دوسرا گول میچ کے 31 ویں منٹ پر سکور کیا جس کے ٹھیک تین منٹ بعد گبریئل جیزز نے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا ، میچ کے ہاف پر آرسنل کو چیلسی کے خلاف 0-3 گول کی برتری تھی۔
چیلسی کی طرف سے واحد گول نونی مادوکے نے میچ کے 65 ویں منٹ میں سکور کیا اور مقابلہ 1-3 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔
اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم نے ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

