اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکروں پر ظلم کیا جا رہا ہے، کانپیں ٹانگنے والا بلاول لانگ مارچ لے کر آیا ہم نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا، مولانا فضل الرحمان بھی مارچ لے کر آئے ہم نےمقدمہ درج نہیں کیا تھا۔
کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف عجیب و غریب مقدمات درج کیے جا رہےہیں، تین سال 8 مہینے ہماری حکومت رہی، تین سال 8 ماہ میں کسی کی سفارش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ 70 فیصد پاکستانی ملک میں الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن سے ہی ملک کی بہتری ہوگی، تمام سروے پولز کے مطابق تحریک انصاف دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی ورکروں کے ساتھ ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، ظلم کرنے والے یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔
انہوں نے امیر جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق بھائی! آپ نے کیا کام کیا ہے، جوش خطابت میں سراج الحق میرا نام لے گئے، سراج الحق نےکہا کہ بیرون ملک میری اربوں کی جائیداد ہے، سراج الحق کوآج لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، میری کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا آپس میں بیٹھ کر بحران کو ختم کریں، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کرانے ہیں، وہ کہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرانے ہیں، عمران خان نے کہا ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو بات کر لیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کے ٹوٹنے کی تاریخ بتا دیں، ایک دن میں الیکشن ہو جائے گا، مذاکرات جتنے ہونے تھے ہو گئے اب آکرالیکشن کی تاریخ دیں یا نہ دیں۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، سب سے پہلے اسلام آباد کی تنظیم اور ورکرز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے وکلا نے جس طریقے سے دن رات کام کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اسد عمر نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم نے مقامی کارکنان کو بھی مرکزی قائدین کے ہمراہ ترجیح دی، آج پورے 509 لوگ گھر آگئے ہیں، جو 9 لوگ رہ گئے تھے وہ بھی گھر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اس وقت 25 مقدمات بنائے گئے، جہاں پر میرا نام و نشان بھی نہ ہو وہاں بھی میرے پر پرچہ کٹ جاتا ہے، میرے اوپر ایف 9 کے باہر پرچہ اس وقت کٹا، جب میں لاہور داتا دربار کے باہر چینلز پر لائیو تقریر کر رہا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

