لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صدارت میں یوتھ اور خواتین ونگز کی ممبر سازی مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کیو آر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
مریم نواز نے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹریشن میں بھرپور شرکت کرنے پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں، ان کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے، خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا، آخر میں مریم نواز نے تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز کے جذبے کو سراہا، انہوں نے عاشق حسین، حنابٹ اور دیگر کی کارکردگی کی تعریف کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

