تازہ تر ین

بیکن ہاؤس نے اسکول کے طلباء کیلئے پاکستان کا پہلابزنس انکو بیٹرTank Spark متعارف کرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بیکن ہاؤس نے 10 سے 19 سال کی عمر کے طلباء کیلئے پاکستان کا پہلا بزنس انکوبیٹر متعارف کرا دیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے نجی ایجوکیشن سسٹم بیکن ہاؤس کا Tank Sparkبزنس انکو بیٹر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء کیلئے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔ اس اہم اقدام کا مقصد اوائل عمر سے ہی اختراعی اور کاروباری صلاحتیوں کو ابھارنا ہے۔ لاہور اور کراچی میں کامیاب تقریبات کے بعد Tank Sparkکی تیسری کامیاب تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کیلئے پاکستان بھر سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں۔ شارٹ لسٹ کئے گئے طلباء کوکا روباری افراد، سرمایہ کار،صنعتی ماہرین اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے اراکین سمیت مختلف شخصیات کے سامنے اپنے کاروباری آئیڈیاز، مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا موقع ملا۔ اس تقریب میں انٹر پرینیورشپ کی ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں تیس سے زائد کاروباری منصوبوں سے متعارف کرایا گیا۔ طلبا نے اسٹارٹ اپس کے ہمراہ شرکت کی، جن میں وسیلہ،ترسیل،ملکی فائی، دی سٹیم ایجوکیٹرز،ماڈیولز ٹیک، آسانی ڈاٹ آئی او،تعمیر گھر،را ایزی،دولت، یونیفارم،پے موب، ٹرائی ازم،ہوم وزم، ماونٹین شاپ،ریکے،وڑن آر ڈی، کائتھر ٹیک، چٹھہ بائیو ٹیک،لرن او بوٹس اور سٹیم مائنڈزشامل تھے۔تینون تقریبات کے کلیدی مقررین میں معروف کمپیوٹر سائنٹسٹ اور خودی وینچر کے سی ای او عمر سیف، نیشنل انکوبیشن سنٹر کراچی کے سربراہ عمر عابدین، نسٹ میں ریسرچ،اختراع اور کمرشلائزیشن کے پرو ریکٹر رضوان ریاض شامل تھے۔
نمایاں مہمانوں اور مقررین میں کیٹا لسٹ لیب کی بانی جہاں آرا۔ ٹی آئی، بانی پارٹنر بوسٹن ایکوٹی پارٹنرز اور شریک بانی سینے پیکس پیر سعد احسان الدین،چئیر میں اور سی ای او نصیب نیٹ ورکس مونس رحمان،بانی و سی ای او دوائی فرقان قدوائی،جنرل پارٹنر سپارک لیبس سمیر چشتی، بانی و جنرل پارٹنر زیان کیپٹل فیصل آفتاب، بانی پولی اینڈ ادر سٹوریز آمنہ شیخ اور دیگر شریک تھے۔
انکوبیٹر کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ای او بیکن ہاؤس سکول سسٹم قاسم قصوری نے کہا کہ ”بیکن ہاوس کی جانب سے سپارک ٹینک متعارف کراتے ہوئے ہم پر جوش ہیں، پرائمری و سیکنڈری سکول کے طلبا کے لئے یہ پہلا بزنس انکوبیٹر ہے،ہم ملک بھر میں نوجوان کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ کم عمری میں کاروباری صلاحیت کی نشوونما کا موقع فراہم کر کے ہم نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے درکار ہنر اور سمجھ بوجھ سے لیس کر سکتے ہیں۔انکوبیٹر منصوبے پر ہمیں بہت خوش آئند ردعمل ملا۔مجھے انتظار ہے کہ اب کون سے طلبا اس پروگرام میں شرکت کے لئے خود کو اینرول کراتے ہیں۔“
طلباء تین ماہ پر محیط انکیوبیشن پروگرام میں داخلہ کیلئے SparkTank کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ انکوبیٹر ہر مرحلہ پر طلباء کی کاروباری ترقی کیلئے خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے، مارکیٹ تحقیق سے لے کر، ایک پروٹو ٹائپ کی تیاری، اور بالا آخر ایک کاروبار کی شروعات اور اس کو بڑھانے تک، یہ سب کچھ بناء کسی لاگت کے ہے۔ تخلیقی سوچ اور کاروباری سمجھ بوجھ کے فروغ کیلئے تجربہ کار اساتذہ،معلمین اور پروفیشنل افراد کی ایک پر خلوص ٹیم طلباء کی رہنمائی کرے گی۔ Tank Spark قاسم قصوری کے وڑن کا تسلسل ہے، جس کے باعث بیکن ہاؤس عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ ادارہ بن گیا ہے،یہ ادارہ جدت طرازی کیلئے معروف ہے اور مستقبل کے معماروں کی تربیت کا عزم رکھتا ہے۔ اس اقدام کو طلباء، والدین، ماہرین تعلیم اور پروفیشنل افراد کی جانب سے زبر دست پذیرائی ملی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ یہ انکو بیٹرملک میں کاروباری ماحول اور نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv