لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت انہوں نے کہا کہ آج میں عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے۔ مجھے 2 مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر آباد اور اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران مجھے مارنے کی کوشش ہوئی۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کس نے وزیرآباد واقعہ کے ملزم کا اقبالی بیان لے کر ٹی وی پر چلایا؟ جب سے نگران حکومت آئی ہمیں سیکیورٹی نہیں ملتی۔ ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر عدالت میں آتے ہیں۔ کاغذات میں سیکیورٹی ملی لیکن حقیقت میں نہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ کی ساری باتیں ٹاک شو کے لیے اچھی ہوں گی۔ میں تو قانونی نکات ہی مرتب نہیں کر پا رہا۔ درخواست میں ترمیم کرکے اسے قانون کے دائرہ میں لانا چاہیے۔
جسٹس باقر نجفی نے سرکاری وکیل سے مخاطب ہوکر کہا کہ کیا عمران خان کو انتخابات سے دور رکھنے کیلئے ایسا ہورہا ہے؟ اس صورتحال میں عدالتیں خاموش نہیں بن سکتیں۔ جس پر زندگی بھر کوئی مقدمہ نہ ہو اقتدار سے نکلتے ہی کیوں درج ہوگئے؟
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

