اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 4 رکن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
فواد چودھری کے معاون وکیل مرزا آصف نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر مؤقف اپنایا کہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
ممبر اکرام اللہ خان نے وکیل سے وکالت نامہ جمع کرانے کا پوچھا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔
ممبر کمیشن نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پھر کس حیثیت میں آپ بات کررہے ہیں؟ ایسے تو کوئی بھی منہ اٹھا کر آ جائے گا۔
معاون وکیل نے حاضری لگانے کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انور منصور بطور پراکسی کونسل پیش ہوئے، 4 سماعتوں میں پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، یہ کیس دوسرے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز سے الگ ہے، آئندہ سماعت پر فواد چودھری پر چارج فریم کریں گے۔
وکیل نے جواب جمع کرانے کا موقع فراہم کرنے کا کہا تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بہت مواقع دئیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

