راولپنڈی:(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے، ورنہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے، 10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر یا پار ہو جائے گا، 10 مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔
حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہےلیکن اُس کےنتائج کےلیے بھی تیاررہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہےجس کے نتائج سنگین نکلیں گے
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اُس کے نتائج کے لئے بھی تیار رہیں، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہاہے، آٹے کی لائنوں میں 20 آدمی مر گئے بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔
گھرکابھیدی خاقان عباسی آٹےکی چوری پر20ارب روپےکاحکومت پرالزام لگارہاہےآٹےکی لائنوں میں20آدمی مرگئےبقول خاقان عباسی کےحکومت کی20ارب کی دیہاڑی لگ گئی پرویزالہی کےگھرجوکچھ ہواوہ نگران وزیراعلی کاکیادھراہےسعودی عرب جاناایک بہانہ ہےاصل میں آصف زردای کی ہدایت پرپرویزالہی نشانہ ہے
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھراہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پر پرویزالہی نشانہ ہے، جب دروازے بکتر بند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

