تازہ تر ین

گھوٹکی: ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کر لیا، مزاحمت پر دو شخص زخمی

گھوٹکی:(ویب ڈیسک) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے چار افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو کو زخمی کر دیا جبکہ دو افراد اغوا کر کے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کر لیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جبکہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ مغوی امداد بھنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv