تازہ تر ین

اماراتی خلائی جہاز نے مریخی چاند کی شاندار تصاویر جاری کردیں

ایریزونا:(ویب ڈیسک)  متحدہ عرب امارات کے مشہورمریخی خلائی جہاز، امل نے مریخ کے آلو نما چاند ڈیموس کی انتہائی صاف اور قریب سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصاویر صرف 100 کلومیٹر کی دوری سے لی گئی ہیں جن میں مریخ کا ننھا سا چاند ڈیموس بہت واضح دکھائی دے رہا۔ اس خلائی جہاز کا نام امل رکھا گیا ہے جس کے عربی میں ’امید‘ کے معنی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 50 برس میں امل دنیا کا واحد خلائی جہاز ہے جو ڈیموس کے اتنے قریب سے گزرا ہے۔ ڈیموس ایک آڑھی ترچھی ساخت والا چاند ہے جس کی لمبائی 15، چوڑائی 12 اور موٹائی بھی 12 کلومیٹر ہے۔ مریخ کا دوسرا چاند فوبوس ہے جو مریخ سے قریب ہوکر چکرکاٹ رہا ہے اور اس کا رقبہ 6000 کلومیٹر ہے۔ امل کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیموس درحقیقت کوئی آوارہ شہابی پتھر نہیں جو کسی طرح مریخ کی کشش میں پھنس کر اس کا اسیر ہوچکا ہے بلکہ شاید یہ مریخ کا ہی ایک حصہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ڈیموس کے متعلق ہماری تحقیق کو نئے سرے سے دیکھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امل خلائی جہاز ڈیموس کے قریب مزید چکر کاٹے گا اور یوں ہماری معلومات بڑھائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv