مینلوپارک:(ویب ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹویٹر کی متبادل ایپ پر کام تیز کردیا ہے۔ پہلے اسے پی 92 کا خفیہ نام دیا گیا تھا اور اس کے بعد اب اسے بارسلونا ایپ کہا جارہاہے۔ اس کا مرکزی مقصد تو ٹویٹر سے مایوس ہونے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے تاہم خود میٹا بھی اپنا دائرہ کار بڑھانا چاہتی ہے۔ اس کے تحت مشہور شخصیات اپنی بات کہہ سکیں گی اور ان کے فالوور انہیں سن سکیں گے۔ اس ضمن میں ایپ پر تحقیق کرنے والے مشہور ماہر الیساندرو پولیزی کہتے ہیں کہ اسے ’ہمارے خیالات کے انسٹاگرام‘ کا نام دیا گیا ہے۔ الیساندرو نے ایک تصویر بھی شائع کی ہے لیکن بارسلونا ایپ کب سامنے آئے گی، یہ نہیں بتایا۔ تصاویر کے مطابق اس کی پوسٹ میں متن یا ٹیکسٹ شامل ہوگا اور اس میں ٹویٹر سے بہتر فیچرز متوقع ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میٹا نے اسے انسٹاگرام سے منسلک کیا ہے اور اس کے اکاؤنٹ سے آپ بارسلونا اکاؤنٹ بناسکیں گے۔ اتنا بھی معلوم ہوا ہے کہ الفاظ کی حد 500 رکھی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

