تازہ تر ین

برکینا فاسو: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 80 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوگاڈوگو: (ویب ڈیسک) افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل اور ٹرک سوار حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر دھاوا بول کر 80 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خونی واقعہ شمالی برکینا فاسو کے گاؤں میں پیش آیا، مسلح افراد کی تعداد 100 سے زائد بتائی جا رہی ہے، فوجی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے قتل عام کے بعد لوٹ مار بھی کی، سفاک حملہ آوروں نے جاتے ہوئے گاؤں کے تمام گھر بھی نذر آتش کر دیئے۔
حملے کے بعد قریبی ہسپتال میں لاشوں کا انبار لگ گیا جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو طبی امداد دی گئی، 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے برکینا فاسو دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم اور غریب ممالک میں سے ایک ہے جو پڑوسی ملک مالی میں پھیلنے والی شورش سے بھی نبرد آزما ہے، ایک ہفتے قبل بھی اوریما گاؤں کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں 6 فوجی اور 34 دفاعی رضاکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری حکومت نے القاعدہ پر عائد کی تھی تاہم ایک ہفتے میں ہونے والے دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی، شورش سے نمٹنے کیلئے برکینا فاسو کی فوجی حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر اور جسمانی طور پر فٹ ہر شخص کو مسلح افواج میں بنیادی ٹریننگ اور بھرتی کیلئے بلانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر سرکاری امدادی گروپوں کے مطابق صرف دو سال میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv