لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود وہ 6 سال تک اپنے شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں۔
ڈرامہ سیریل ’حبس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیہ انور نے پہلی بار اپنی محبت کی شادی اور طلاق سے متعلق بات کی ہے۔
حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ چھوٹی عمر میں محبت کی شادی کرنے کی وجہ سے استحصال کا نشانہ بنیں۔
اداکارہ دانیہ انور نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے 5 سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی، یہ شادی محبت کی تھی جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہی انہیں کچھ مسائل سامنا کرنا پڑا تھا جنہیں کم عمری کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پائیں اور 6 سال تک تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں اور عورت ہونے کے ناطے اپنی شادی کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے 100 فیصد کوششیں بھی کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔
دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے 6 سال تک تشدد اور استحصال کرنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد ان کی قریبی خواتین نے ہی انہیں بری عورت کہنا شروع کر دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اس صدمے سے نکلنے کے لیے نفسیاتی ماہرین کی مدد بھی حاصل کی تھی جنہوں نے انہیں تشدد زدہ شادی کو بھلانے میں مدد فراہم کی۔
واضح رہے کہ دانیہ انور نے 2015 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس وقت تک وہ ’ہیر، کہاں تم چلے گئے، دھانی، فتور، فالتو لڑکی، رسم دنیا، خلش، بیچاری نادیہ، میرا مان رکھنا، بدنصیب، ادھوری کہانی اور حبس میں اداکاری کر چکی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

