لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔
عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے بتایا کہ والد کی نمازِجنازہ ان کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مصنف، اداکار، تھیٹر ڈائریکٹر، کوریوگرافر اور وی لاگر عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹس میں مداحوں کو مرحوم والد کی شعبہ فن و ثقافت کیلئے خدمات سے آگاہ کیا۔
عثمان خالد نے لکھا کہ "والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات لازوال ہیں”۔
اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس کے علاوہ عثمان خالد بٹ کے والد سٹیج، سکرین اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے جنہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو متعارف کروایا۔
مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عثمان خالد نے مزید لکھا کہ "انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومت فرانس کی طرف سے بھی کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے”۔
اداکار نے مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات و احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ایک عظیم نقصان ہے لیکن اللہ سبحان و تعالیٰ نے صبر و تحمل کا حکم دیا ہے، برائے مہربانی میرے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں”۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

