تازہ تر ین

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو چیک مارک کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر صارفین ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کو آنے والے دنوں میں معطل کردیا جائے گا۔ اسی لئے ٹوئٹر بلیو ٹک اب پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا ہے۔
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv