تازہ تر ین

یوم پاکستان پر آسٹریلیا میں ‘ پاکستان سے محبت کے خطوط’ کے نام سے تقریب ، شارٹ فلمز پیش

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے طالبات کی جانب سے پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اُجاگر کرنے والی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یومِ پاکستان کی مناسبت سے ان پاکستانی طالبات نے آسٹریلیا میں پاکستان سے محبت کے خطوط کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اُجاگر کرنے والی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی۔
نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی جانب سے اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو فلم میکنگ میں ایک سال کا ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے نیویارک فلم اکیڈمی گولڈ کوسٹ آسٹریلیا بھیجا گیا ہے جہاں وہ جدید فلم میکنگ کے متعلق تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
اِس تقریب میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اور غیرملکی افراد نے دور دراز سے شرکت کی اور اِن با صلاحیت پاکستانی نوجوانوں کی بہترین اور اعلیٰ شارٹ فلمز کو خوب سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv