تازہ تر ین

میشا شفیع اور حسن منہاج کی فلم ’موسٹیچ‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم ’موسٹیچ‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر لیا۔
فلم ’موسٹیچ‘ کو ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول میں نیریٹیو فیچر مقابلے کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار عمران جے خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایوارڈ شو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلم کی آخری سکریننگ کے دوران اس قدر ہاؤس فل تھا کہ انہیں اپنی سیٹ بھی چھوڑنی پڑ گئی۔
مذکورہ فلم کی کہانی ایک 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے سکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم ’موسٹیچ‘ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفی اور پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار حسن منہاج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv