تازہ تر ین

اے آئی ٹیکنالوجی حالیہ دہائیوں کی اہم ترین پیشرفت ہے، بل گیٹس

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی تیاری کو حالیہ دہائیوں کی اہم ترین ٹیکنالوجیکل پیشرفت قرار دیا ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کو مائیکرو پراسیسر، پرسنل کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل فون جتنا اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی لوگوں کے کام کرنے، سیکھنے، سفر، طبی نگہداشت اور ایک دوسرے سے رابطوں کو بدل کر رکھ دے گی۔انہوں نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی کے حوالے سے یہ بلاگ تحریر کیا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی کو اوپن اے آئی نامی کمپنی نے تیار کیا اور یہ ایسا چیٹ بوٹ ہے جو آن لائن انسانوں کی طرح سوالات کے جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی میں مائیکرو سافٹ نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی اور چیٹ جی پی ٹی کو اپنے سرچ انجن سمیت دیگر سروسز کا حصہ بھی بنایا۔
بل گیٹس نے لکھا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی ٹیم سے 2016 سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
بل گیٹس نے بتایا کہ انہوں نے اوپن اے آئی کی ٹیم کو 2022 میں چیلنج دیا تھا کہ وہ ایک ایسا اے آئی ٹول تیار کریں جو ایڈوانسڈ پلیسمنٹ بائیولوجی کا امتحان پاس کرسکے۔
کچھ ماہ بعد اس ٹیم نے ایسا چیٹ بوٹ تیار کرلیا جس نے لگ بھگ پرفیکٹ اسکور حاصل کیا۔
اس امتحان کے بعد بل گیٹس نے اس ٹول کو ایک بیمار بچے کے والد کے ردعمل کے بارے میں لکھنے کا کہا اور اس کے جواب نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کو دنگ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹول نے ایسا جواب لکھا جو اکثر افراد کے ردعمل سے بہتر تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں اس وقت جان گیا تھا کہ میں نے graphical یوزر انٹرفیس (جی یو آئی) کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم ترین پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے’۔
جی یو آئی کے ذریعے 1980 کی دہائی میں مائیکرو سافٹ اور ایپل نے ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹمز تیار کیے تھے جس کی بدولت دنیا بھر کے افراد کے لیے ذاتی کمپیوٹرز تک رسائی آسان ہوگئی۔
بل گیٹس کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی اتنی ہی بڑی پیشرفت ہے۔
بل گیٹس نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ساتھ مل کر اے آئی سے جڑے خطرات کو محدود کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی غریب ممالک کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے، جہاں اس سے طبی ورکرز کو مدد مل سکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv