تازہ تر ین

شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دے دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دے دیا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کنگ خان نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔
شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔
واضح رہے کہ ’پٹھان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv