قاہرہ: (ویب ڈیسک) ہزاروں سال قبل اہرام اور فراعین کی باقیات میں نئی دریافتیں ہوتی رہتی ہیں اور اب پہلی مرتبہ ایک بند سرنگ کھودی گئی ہے جو سب سے بڑے اور مشہور گیزا اہرام میں دریافت ہوئی ہے۔
مصر کے محکمہ آثار نے جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم (گریٹ) اہرام میں واقع ہے جو لگ بھگ 4500 سال قدیم بھی ہے۔ برآمدے نما یہ کوریڈرور خوفو نامی ایک چھوٹے اہرام کے شمالی رخ پر واقع ہے۔ جدید اسکیننگ ٹیکنالوجی سے اس راستے کا سراغ ملا تھا۔ اسے کھولا گیا تو یہ 9 میٹر طویل اور دو میٹر وسیع نکلا لیکن ماہرین اب تک اس کا مصرف بتانے سے قاصر ہیں۔
یہ اہرام میں جانے کے مرکزی راستے کے عین اوپر واقع ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے آثارِ قدیمہ کے مصری ماہر زہی ہواس نے بتایا کہ اہرام پر مزید تحقیقات کے لیے 2015 سئ اسکیننگ کا بین الاقوامی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد یہ پہلی دریافت سامنے آئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے اہرام کے کئی گوشے دیکھےجائیں گے تاکہ مزید ممکنہ دریافتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس سروے میں فرش کے نیچے دیکھنے والے ریڈار اور الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی گئی ہے اور توقع ہے اس سےمزید دریافتیں سامنے آئیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

