تازہ تر ین

ٹورنٹو میں اداکار شاہد کی گاڑی کو حادثہ

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئر اداکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جا رہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات میرا ٹورنٹو میں ایکسیڈنٹ ہوا‘۔
شاہد کے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کے گھر کھانے پر جا رہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv