آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوگئی، شہری یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں، یہ غیر معمولی نظارہ دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حیرت انگیز مناظر آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے۔
گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2010 میں بھی اس قصبے میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔
لجامانو کے کونسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا،مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں گرتی بھی دیکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈالا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر آسمان سے یہ جاندار ہوا کے ذریعے گرتے ہیں۔
کچھ افراد نے ایسی غیر معمولی بارش کو ‘خدا کی ایک نعمت’ قرار دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

