ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے جاسوس رویندرا کوشک کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’بلیک ٹائیگر‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی’ ٹائیگر‘ سیریز میں پہلے ہی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی فلم بلاک بسٹر ہے اس لئے وہ کسی اور ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو جاسوسی پر مبنی ہو۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گے۔
کورونا وبا کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وہ بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک کیلئے ہدایتکار راجکمار گپتا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تاہم سلمان خان کی جانب سے انکار کے بعد اس فلم کے جملہ حقوق مشہور بھارتی ہدایتکار انوراگ باسو نے خرید لیے ہیں جو مذکورہ فلم کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز سے مختلف بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ فلم کیلئے سُپر اسٹار سلمان خان کے انکار کے بعد ’را‘ کے جاسوس کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’بلیک ٹائیگر‘ میں مرکزی کردار کونسے بالی ووڈ اسٹار کو ملے گا اس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔
واضح رہے کہ رویندرا کوشک ’را ‘کے جاسوس تھے جنہیں بھارتی وزیرِاعظم نے ’بلیک ٹائیگر‘ کا لقب دیا تھا رویندرا کوشک نے 1975 سے 1983 تک پاکستان کی جاسوسی کی جبکہ گرفتاری کے بعد 2001 میں میانوالی کے جیل میں ان کی موت ہوگئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

