تازہ تر ین

بھارت میں ویلنٹائنز ڈے کی بجائے ‘گائے کو گلے لگانے کا دن’ منایا جائیگا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری”Cow Hug Day” کے طور پر منائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔
بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق گائے بھارت کی ثقافت اور دیہی معیشت کا حصہ ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کے خوب چرچے ہورہے ہیں ٹوئٹر پر ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کو لے کر صارفین میں طنزو مزاح اور میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے اینیمل ویلفیئر بورڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ اس ویلنٹائنز ڈے پر اکیلے ہیں تو بھارتی حکومت آپ کو گائے کو گلے لگانے کا مشورہ دے رہی ہے‘۔
ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’یہ بتائیں گائے کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں اور اس میں گائے کی مرضی شامل ہوگی یا نہیں؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv