نارتھ ٹائن سائیڈ: (ویب ڈیسک) ایک برطانوی خاتون نے اپنے علاقے کی لائبریری سے 56 سال قبل نکلوائی گئی کتاب واپس کر دی۔
برطانیہ کی نارتھ ٹائن سائیڈ کونسل کے مطابق 70 سالہ لیزلے ہیریسن نے عملے کو بتایا کہ اپریل 1966 میں 14 برس کی عمر میں جب وہ وائٹلے بے گرامر اسکول میں تھیں تو انہوں نے جرمن زبان کی ٹیکسٹ بُک ’ Ich Lerne Deutsch ‘ وائٹلے بے لائبریری سے نکلوائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ انہوں نے کتاب واپس نہیں کی ہے اور جب وہ اپنے والدین کے گھرسے دوسری جگہ منتقل ہوئیں تو ان کا خیال تھا کہ وہ اس پر عائد ہونے والا جرمانہ ادا نہیں کر سکیں گی، لہٰذا وہ دراز میں ہی پڑی رہی۔ انہوں نے کافی سفر کیا اور یہ کتاب ان کے ساتھ رہی۔
لیزلے نے بتایا کہ انہوں نے یہ سننے کے بعد کہ کونسل نے لائبریری کتب کو تاخیر سے جمع کرائے جانے پر عائد کی جانے والی جرمانے کی فیس ختم کردی ہے، کتاب لوٹانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ کتاب کِلنگ ورتھ لائبریری کو لوٹانے کا فیصلہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

