کراچی: (ویب ڈیسک) ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے اور ہزاروں افراد کی شہادت پر پاکستان کے شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
علی رحمان، صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر نے سوشل میڈیا پر زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے درد بھرے پیغامات لکھے ہیں۔
احسن خان نے اپنی ٹویٹ میں ترکیہ کے متاثرین کیلئے دعا کی اور لکھا کہ 7.8 میگنیٹیوڈ کے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، بہت سے لوگوں کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہیں۔
جنون گٹارسٹ سلمان احمد نے لکھا کہ میں ترکیہ اور شامی لوگوں کیلئے دلی طور پر رنجیدہ ہوں، ان کے جان اور مال کے نقصان پر افسوس ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے زلزلے سے متاثرین کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہمارے دل ترکیہ جیسے خوبصورت ملک اور تباہ کن زلزلے سے متاثرین افراد کے ساتھ ہیں۔
علی رحمان نے زلزلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلے کے تباہی کے مناظر کو دیکھنا بہت دکھ دیتا ہے، تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔
فخر عالم نے بھی زلزلے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کیلئے دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
ایمن خان اور اظفر رحمان نے زلزلے میں متاثر ہونے والوں کیلئے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

