ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا ادوانی اور اسٹوڈنٹ آف دی ائیر اسٹار سدھارتھ ملہوترا جلد شادی کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس کے مطابق کیارا اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اس مشہور بی ٹاؤن جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ 7 فروری تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل نے بھی بالواسطہ طور پر سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ادوانی کی شادی کی تصدیق کی ہے جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہونے والی ہیں۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی طرح اس خوبصورت جوڑی کی شادی میں بھی قریبی رشتہ داروں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان قربتیں بڑھ گئی تھیں یہ دونوں اداکار کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم تاحال انہوں نے اپنے اس رشتے کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

