جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) گلوکوما یا سبزموتیا ایک ایسی کیفیت ہے جس میں مستقل اندھے پن کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اس کے تدارک کے لیے ماہرین نے ایک جدید کانٹیکٹ لینس بنایا ہے جو نہ صرف اس مرض کی گھٹتی بڑھتی کیفیت کو نوٹ کرتا ہے اور وقفے وقفے سے دوا بھی خارج کرتا رہتا ہے۔
گلوکوما میں آنکھوں سے پانی کے اخراج کے راستے بند ہوجاتے ہیں اور یوں آنکھ کے اندر مائع بڑھنا شروع ہوجاتا ہے جس سے اندرونی دباؤ بڑھتا ہے۔ اب یہ پریشر بڑھ کر آنکھ کی حساس رگوں کو دباتا ہے اور یوں دھیرے دھیرے بینائی زائل ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنکھ کے اندر بڑھتے ہوئے پریشر (انٹراوکیولرپریشر یا آئی اوپی) کو نوٹ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
خوش قسمتی سے اس دباؤ کو کم کرنے والے قطرے دستیاب ہیں۔ لیکن اس کی مقدار آئی اوپی بڑھنے سے اس کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آنکھ کا اندرونی دباؤ ضرور معلوم کیا جائے۔ اسی لیے یہ لینس بنائے گئے ہیں۔
ماہرین نے اس لینس میں یہ صلاحیت پیدا کی ہے کہ وہ پریشر کو دیکھ کر ازخود دوا کی کم یا زیادہ مقدار خارج کرتا رہتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ لینس آنکھ میں نصب ہونے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
پہلے مرحلے پر اسے خرگوشوں پر لگایا گیا ہے اور اس کےبہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی پوہانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سائے کوانگ ہان اور ڈاکٹر ٹائے یون کِم نے یہ لینس بنایا ہے۔ یہی ٹیم اس سے پہلے زیابیطس سے بینائی کے خطرے کو ٹالنے والے کارآمد لینس بناچکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لینس میں غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے جو دھیرے دھیرے دوا خارج کرتی رہتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

