ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں اسٹیشنری ربڑ (ایریزر) بنانے والی ایک کمپنی نے غلط حروف مٹانے والا بہت ہی بڑا ربڑ بنایا ہے جو غالباً دنیا کا سب سے وزنی، قابلِ استعمال ربڑ ہوسکتا ہے۔
ریڈار ایس 10000 نامی اس ربڑ کا وزن 5 پاؤنڈ (سوادوکلوگرام) ہے لیکن اس کی قیمت لگ بھگ 100 ڈالر (پاکستانی 24000 روپے) ہے۔ سیڈ نامی کمپنی جاپان میں 1915 میں قائم کی گئی تھی۔ اس نے 1968 میں ریڈار نامی ایریزر پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔ زائد قیمت کے باوجود بچوں اور اساتذہ میں یہ اپنی ڈیزائننگ اور حروف مٹانے کی غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ سے ہر ایک کے ہاتھ میں تھا۔ اس کے بعد سیڈ نےمزید ایریزر بھی تیار کئے۔
اب اسی کمپنی نے ریڈار ایس 10000 نامی ایک بہت بڑا ایریزر بنایا ہے جو بچوں کے پینسل باکس میں رکھے ربڑ کے مقابلے میں 200 گنا بڑا ہے۔ ان دونوں کی خاصیت یکساں ہے اور ایک ہی مٹیریئل سے بنی ہے۔ لیکن لوگ حیران ہیں کہ اتنا بڑا اور بھاری ربڑ کیوں بنایا گیا ہے؟
سیڈ کمپنی ہرسال ’تیزی سے مٹانے کا مقابلہ‘ منعقد کرتی ہے اور ریڈار ایس 10000 انعام یافتہ کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی اگر کوئی اسے خریدنا چاہے تو اسے 100 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

