یوکرین: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ میں ایک غیرمعمولی انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس پیشانی کے اوپر اس کے ہیلمٹ پرگولی لگی اور اندر سے گزرتی ہوئی باہرنکل گئی۔ اس وقت سپاہی ہیلمٹ پہننے کے باوجود اس گولی سے محفوظ رہا جس کی ناقابلِ یقین ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔
اگلے محاذ پر لڑنے والے ایک سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو معجزانہ طور پر ایسی گولی سے بچ گیا جس سے موت یقینی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سپاہی پہلے ہیلمٹ پہنے نظرآرہا ہے جبکہ بعد میں وہ ہیلمٹ اتار کر وہ جگہ دکھاتا ہے جہاں سے گولی داخل ہوئی اور ہیلمٹ کے پیچھے سے نکل گئی جس کے ساتھ اندر پلٹ پروف مٹیریئل کے ریشے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ہیلمٹ کے اندر گولی روکنے والی دبیز بلٹ پروف پرت ہے جسے کے اندر سے گولی گزری ہے اور سر بالکل محفوظ رہا ہے تاہم دوسری جانب یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ گولی نے اندر داخل ہوتے ہی اپنا راستہ بدل لیا ہوگا۔
سپاہی اس واقعے سے خوفزدہ دکھائی دے رہا لیکن اس کی کھوپڑی پر گولی رگڑنے کا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہےجس نے بالوں کے درمیان راستہ بنایا ہے۔
سب سے پہلے یہ فوٹیج ریڈ اِٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی جہاں سے یہ دنیا بھر میں پھیلی ہے۔ اس پر عوام حیران ہیں اور انہوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہارکیا ہے۔ بعض افراد نے جنگ کو براقرار دیتے ہوئے اسے انسانی دشمن قرار دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

