ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو 4 مقبوضہ علاقوں سے متعلق الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا تو سخت ردعمل دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کو روس کے ساتھ الحاق کرنے والےعلاقوں ’’لوہانسک، ڈونیسک، زاپوریزہیا اور خیرسون‘‘ کے بارے میں ہماری تجاویز کو پورا کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان علاقوں سے روس کی سلامتی کو لاحق خطرات کے لیے یوکرین کو کچھ تجاویز دی تھیں لیکن اب بھی ان علاقوں میں شرپسندوں کو یوکرین کی حمایت حاصل ہے۔
وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا کہ اب گیند امریکا اور یوکرین کے کورٹ میں ہے جو لوہانسک، ڈونیسک، زاپوریزہیا اور خیرسون میں فضول مزاحمت کو روکیں گے۔
روسی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو یوکرین اور امریکا جان لیں کہ بہت دیر ہوجائے گی اور روس اپنی سلامتی کی حفاظت کے لیے ہر قدم اُٹھائے گا۔
گزشتہ ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اعتراف کیا کہ چاروں مقبوضہ علاقوں میں صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے جہاں سے روس کے بقیہ علاقوں میں بھی سیکیورٹی کو خدشات رہیں گے۔
یاد رہے کہ روس نے ستمبر میں اپنے حمایت یافتہ باغی جنگجوؤں کی مدد سے لوہانسک، ڈونیسک، زاپوریزہیا اور خیرسون کا کنٹرول حاصل کرکے باغیوں کی حکومت قائم کردی تھی اور ان علاقوں کے روس سے الحاق کا متنازع ریفرنڈم بھی کرایا تھا۔
صدر پوٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ چاروں علاقوں کے عوام نے ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد یہ علاقے اب سے روس کا حصہ ہیں جس پر یوکرین اور مغربی ممالک سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
روس کے ساتھ الحاق کے دعوے کے چند ہفتوں بعد ہی مزاحمت کاروں نے یوکرینی فوج کی مدد سے خیرسون کے علاقائی دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور تقریباً 10 ہزار مربع کلومیٹر علاقے س روسی فوج کو بیدخل کردیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

