راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پر پھنسی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اور پڑے گا، پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے، ریزرو 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں، آٹے کا قحط اور گیس کے بعد بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ ہے، غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
- فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
- ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
- مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
- برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
- ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
- مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
- کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
- آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

