تازہ تر ین

تحریک انصاف کا ملکی معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارٹی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں عمران خان کے زیر صدارت معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پر سفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس 8 ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv