لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اورپنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا فالو اپ اجلاس آ ج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرےگی، اجلاس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے زیربحث آئے معاملات سے عمران خان کوبریف کیا جائےگا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، عمران خان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائےگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

