کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےگرگیا جس کے پیش نظر موسم پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں منفی 7 ، زیارت میں منفی 5، مستونگ میں منفی 3، پشین میں منفی 4 پنجگور میں 3 اور سبی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے، مغربی سسٹم آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم نے شمالی بلوچستان کیلئے موسم پر الرٹ جاری کردیا ہے، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں برفباری پرالرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، زیارت، لکپاس پر ہائی وے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمدورفت کیلئے اقدامات کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے داخل ہونے سے ملک بھر میں آج سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے مزید رواں سال کےاختتام اور نئے سال کے آغازپر ریکارڈ سردی پڑنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

