ممبئی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز ایک پروگرام کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تنیشا شرما سے متعلق کیس کی تفتیش کے لیے آنجہانی اداکارہ کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے دوست شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنیشا شیزان خان کے کافی قریب تھیں اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی تنیشا نے شیزان کیلئے محبت بھری پوسٹ شیئر کی تھی جبکہ اداکارہ کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تنیشا کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر شیزان نے بتایا تھا کہ ان کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا کے ذریعے اداکارہ تنیشا شرما کے حمل سے ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پوسٹ مارٹم میں ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔
اب اطلاعات ہیں کہ بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے شیزان خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر شیزان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے شیزان خان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

