اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ اور حضرت مریمؑ مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان قدر مشترک ہیں، یہ جلیل القدر ہستیاں انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہیں، ان پاک ہستیوں کے کردار کی پاکیزگی اور عظمت کی گواہی اللہ تعالی نے قرآن میں دی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھر پور کردار ادا کیا، قیام پاکستان کے موقع پر مسیحی برادری کے قائدین نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کے قائم کردہ سکول اور ہسپتال آج بھی معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں، تعلیم، صحت اور دفاع پاکستان سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین میں مسیحیوں سمیت تمام غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، وہ برابر کے شہری ہیں، تمام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری اسلامی اور آئینی ذمہ داری ہے، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین، بچوں سمیت تمام طبقات کی ترقی وخوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

