تازہ تر ین

ژوب: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

ژوب: (ویب ڈیسک) ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv