تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافہ، حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ کے بعد میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بھی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق میدانی علاقوں میں سرکاری و نجی سکولز 25 دسمبرسے یکم جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ ونٹر زون کے سکولز میں 25 دسمبرسے 15 فروری تک چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں جس کے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv