اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور 21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
بابر اعوان کےتوسط سے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں، پٹیشنر کی عمر 75 سال اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اعظم سواتی کا تمام کیس دستاویزی الزامات پر مبنی ہے، ان کو جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا۔
ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

