لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا عہدے پر بحالی کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو ، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، سلیکٹڈ حکومت نے 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کاراستہ روک دیا گیا۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، گورنر کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے، قرارداد کی روشنی میں گورنرکے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے،گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
خیال رہے کہ آج پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔
گورنر کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دوسرے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو پرویز الہٰی نے بحال کیے جانے پر اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی۔
پرویز الہٰی کے وکیل علی ظفر نے ان کی انڈر ٹیکنگ پڑھ کر سنائی اور کہا کہ اگر وزارت اعلیٰ پر بحال کیا تو اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس نہیں دوں گا۔
گورنر کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایک معاملہ دیکھنے کی ضرورت ہے، یہ اعتماد کا ووٹ لے لیں ہم اپنا نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں، یہ اگلے پیر کو اعتماد کا ووٹ لے لیں یا یہ سات دن تک اعتماد کا ووٹ لے لیں۔
اس پر عدالت نے حکم دیا کہ آپ خود بھی اعتماد کا ووٹ لے لیں۔
عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الہٰی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔ ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پرانہیں بحال کیا اور تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں بہرحال تحلیل ہونی ہیں، تحریکِ انصاف بیانِ حلفی سے اتفاق نہیں کرتی، عدالت میں جمع کرایا گيا حلف نامہ صرف تکنیکی معاملہ ہے ،حلف نامے ميں صرف یہ کہا ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی نہيں توڑيں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

