کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، عمران نیازی نے جو گند بچوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے اسے نکالنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال میں کون سی جدوجہد، کون سی قربانی ہے سوائے جھوٹ بولنے کے، عمران خان اب کہتا ہے آڈیوز اس لئے آ رہی ہیں کہ مجھے بلیک میل کیا جا سکے اور ان چوروں کو مان لوں، عمران خان نے جائز کام نہیں کیا اور چھپایا بھی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس بدکردار کو صادق اور امین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، جن حالات کا ملک شکار ہے ہماری جیسی جماعتوں کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے، عمران نیازی نے جو گند بچوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے اس گند کو نکالنا ہے، بدمعاشی، گالم گلوچ پچھلے 25 سے 30 سالوں میں کراچی میں بہت دیکھی ہے، اب ہمارے اور آپ جیسے سیاسی لوگوں کی جگہ بن گئی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے مقابلے کا کوئی لیڈر اس ملک میں نہیں ہے، پاکستان کی مشکلات بلاول تیزی سے حل کرتے جا رہے ہیں، بلاول پاکستان کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنانا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

