لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ درست ہے، انڈرٹیکنگ سے اتفاق نہیں کرتے۔
لاہور میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سابق وزیر خزانہ حماد اظہر، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میں عدالت کی انڈرٹیکنگ سے اتفاق نہیں کرتا، عدالت نے کہا انڈرٹیکنگ دیں تاکہ آپ اسمبلی تحلیل نہ کر دیں، آپ ہفتہ لے لیں ہرحال میں اسمبلیاں تحلیل اور ملک میں الیکشن ہونے ہیں، زرداری صاحب اورسندھ کے منسٹرز بیگ لے کر بیٹھ گئے، اب یہ سب نہیں چلے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم تواعتماد کا ووٹ لینے کے لئے پہلے ہی تیارہیں، ہمارے کچھ ممبران بیرون ملک ہیں، اعتماد کے ووٹ کا شوق پورا کر دیں گے، سلیکٹڈ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کو گھر نہیں بھیج سکتے، سپیکر کے خط پر صدر مملکت اپنی کارروائی شروع کریں، بڑی بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گورنر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، پنجاب اسمبلی نے گورنرکے خلاف قرارداد منظورکی، سپیکر پنجاب اسمبلی صدر مملکت کو بھی لکھیں گے، کل سے پنجاب اسمبلی کا پورا ہاؤس استحقاق کمیٹی میں کنورٹ کیا جائے گا، گورنرسے پوچھا جائے گا کہ غیرآئینی اقدام کیوں کیا، آج عدالت نے درست فیصلہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
- سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟
- چاند کو تسخیر کرنے والے خلا نورد خلا میں ٹوائلٹ کے مسئلے سے دوچار ہو گئے
- ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
- امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے
- انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
- شعبہ طب میں انقلاب: صرف ایک انجکشن اور ’’لا علاج‘‘ بیماری مکمل ٹھیک!
- پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
- مشہور ریسٹورنٹ کی بریانی میں ’لال بیگ‘ نکل آیا
- آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ ایرانی سپریم لیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام
- واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری
- شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی، ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
- ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری
- کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
- پاکستان کا ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن، جدید طبی نظام کی تشکیل میں نمایاں پیشرفت
- اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

