اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے غیر معمولی جراٗت و بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وفاقی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شہید کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے نقد دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے جب کہ عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

