ممبئی: (ویب ڈیسک) انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر غور جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی جوکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں ریلیز ’زی اسٹوڈیوز‘ کروارہا ہے۔
زی اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں شاندار پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ فلم کو بھارت کے کن کن شہروں میں ریلیز کیا جائے گا لیکن امید ہے کہ ’زی اسٹوڈیوز‘ کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کے بعد اسے بھارت کے بڑے شہروں جیسے پونے، حیدرآباد، ممبئی اور بنگلور میں بھی ریلیز کردیا جائے گا۔
دوسری جانب، بھارتی ریاست نیو دہلی کے شہر گرگاؤں میں واقع ’PVR‘ سینماز نے اپنی ویب سائٹ پر’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر اپلوڈ کرتے ہوئے فلم کی 30 دسمبر کو ریلیز کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ بھارتی پنجاب سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں کے سینما گھروں میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بھارت میں 3 دسمبر کو ریلیز ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

