لاہور : (ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کر لی۔
منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے درخواست پر سماعت کی ، سلیمان شہباز کی جانب سے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پہلی عبوری ضمانت ہے جس پر وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ اس سے پہلے حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے کرائی تھی ۔
احتساب عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ۔
اس سے قبل سلیمان شہبازکی جانب سے عبوری ضمانت کی دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی طور پر شامل کیا ، اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہوکر حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
یاد رہے سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل سینٹرل کورٹ سے اشتہاری ہیں ، احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

