کراچی: (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔
پی سی بی کے انتظامات دوبارہ سنبھالنے پر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ صحیح کام کے لیے صحیح آدمی’۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔
واضح رہےکہ نجم سیٹھی کو اس سے قبل میاں نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا تھا لیکن پھر انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کےبعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

